تعلیمی ادارے کھولنےکےفیصلے پر نظر ثانی کی جائے، مرتضیٰ وہاب
سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے تعلیمی ادارے کھولنےکےفیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کردی۔اپنے ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نےکہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت پرائمری سیکشن کھولنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا کی صورتحال تاحال غیر یقینی ہے، بچے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کر پائیں گے۔