اسلام آباد کی 50 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے، اسد عمر
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی 50 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہے ۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد پچاس فیصد آبادی کو مکمل کورونا ویکسین لگوانے والا پہلا شہر بن گیا۔ این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے بتایا کہ اسلام آباد کی71 فیصد آبادی ویکسین کی ایک خوراک لے چکی ہے۔ این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز تیزی سے لگانے کی ضرورت ہے