کے پی ٹی کی زمین پر قبضوں کے خلاف سپریم کورٹ جارہے ہیں، علی زیدی
وفاقی وزیر جہاز رانی اور بندر گاہ علی زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ پھنسا ہوا جہاز صحیح سلامت نکل آیا ۔ اس سے پہلے نوے ہزار ٹن آئل ٹینکر کا جہاز پھنسا تھا اسکے کیسز آج تک چل رہے ہیں ۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ پھنسا ہوا جہاز صحیح سلامت نکل آیا تاہم جب تک جہاز کا مالک واجبات ادا نہیں کرتا تب تک جہاز یہی رہے گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 1973 سے 2018 تک پورٹ قاسم نے سڑسڑ بلین روپے منافع کمایا جبکہ صرف 2018 ستمبر سے جون 2021 تک 44 بلین منافع کمایا ہے۔ستمبر دو ہزار اٹھارہ کے بعد سے پورٹ کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔ علی زیدی نے کہا کہ ہمارا مقصد پورٹ قاسم کو بین الاقوامی اسٹینڈرڈ پر بنانا ہے۔ کے پی ٹی کا مالی آڈٹ 2010 سے اب تک نہیں ہوا ہے۔ ہم پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں ۔ تجاوزات ، زمین پر غیر قانونی قبضوں سمیت بہت سے کیسز ہیں۔ کے پی ٹی کی زمین پر قبضوں کے خاتمے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے جارہے ہیں۔