کراچی میں 14 ستمبر تک موسم گرم رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے کراچی میں 14 ستمبر تک موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران درجہ حرارت 39 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔اپنی پیش گوئی میں محکمہ موسمیات نے کہا کہ راجستھان میں ہفتے تک موجود ہوا کا کم دباؤ مشرق کی جانب منتقل ہوگیا ہے۔سسٹم کے اثرات کے نتیجے میں دیہی سندھ کے اضلاع تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ اور بدین میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ کراچی میں 14 ستمبر تک موسم گرم اور مرطوب رہے گا جس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری اور کم سے کم 26 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے جبکہ گرمی کی لہر کے دوران سمندری ہوائیں بند رہنے کا امکان ہے۔