میں نے ذاتی طور پر نسیم شاہ کی ویڈیو شیئر نہیں کی تھی: اُروشی روٹیلا
بھارتی ماڈل، ڈانسر و اداکارہ اُروشی روٹیلا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ذاتی طور پر نسیم شاہ سمیت کسی کی بھی ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر نہیں کی تھی، تاہم انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی ٹیم نے ایسا ضرور کیا۔بھارت کی بولڈ اداکارہ کے انسٹاگرام پر چند دن قبل ایشیا کپ کے پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران نسیم شاہ کی ایڈٹ شدہ ویڈیو اسٹوری میں شیئر کی گئی تھی، جس پر اداکارہ خبروں کی زینت بنی تھیں۔اُروشی روٹیلا کی جانب سے شیئر کی گئی ویٰڈیو میں نسیم شاہ کو کرکٹ گراؤنڈ میں مسکراتے ہوئے دکھایا گیا تھا جب کہ اسی ویڈیو میں اداکارہ خود حیرانگی سے پاکستانی ٹیم کو دیکھتی دکھائی دی تھیں۔اُروشی روٹیلا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں نسیم شاہ کا نام لیے بغیر لکھا کہ کچھ دن قبل ان کی ٹیم نے مداحوں کی جانب سے ایڈٹ کردہ ویڈیوز کو ان کی اور ویڈیو میں موجود لوگوں کی رضامندی اور معلومات کے بغیر ویڈیوز شیئر کی تھی۔