لاہور پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی مشترکہ کارروائی،منشیات فروش گرفتار
لاہور پولیس اورپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے مشترکہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سیف سٹیز مانیٹرنگ ٹیم نے بہار کالونی کے علاقے میں مشکوک شخص کو دیکھا۔ جس پر لیاقت آباد پولیس کو فورا مشتبہ شخص کو چیک کرنے کی ہدایت کی گئی۔دوران چیکنگ ملزم رشید سے01 کلو اور 500 گرام چرس برآمدکرلی گئی۔ ایس پی عمارہ شیرازی کا کہنا تھاکہ گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ملزم پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کا کام کرتا ہے۔معاشرے سے اس ناسور کے خاتمے کیلئے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاوؤن جاری ہے۔شہری اپنے ارد گرد کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔