پاکستان میں فی تولہ سو نے کی قیمت میں 5 ہزار 600 روپے کا اضافہ

پاکستان میں سو نے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد آج بڑا اضافہ دیکھا گیا۔ پاکستان میں فی تولہ سو نے کی قیمت میں 5 ہزار 600 روپے اور فی دس گرام سو نے کی قیمت میں 5 ہزار 58 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافہ کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 585 روپے ہوگئی ہے۔ خیال رہےکہ ملک میں گزشتہ چند روز کےدوران سونا 30 ہزار روپے سے زائد سستا ہوا جس کے بعد آج یکدم دوبارہ مہنگا ہوگیا۔