مکمل فٹ ہوں اور اگر سلیکٹرز نے بلایا تو قومی ٹیم کا حصہ بننے کے لیے تیار ہوں۔ محمد یوسف
قومی کرکٹ ٹیم سے کافی عرصہ سے دور بلے باز اور سابق کپتان محمد یوسف ایک دفعہ پھر ایکشن میں آگئے ہیں آج اُنہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ وہ جسمانی طور پر خود کو مکمل فٹ محسوس کررہے ہیں اور اگر قومی ٹیم کا حصہ بنے کے لیے کہا گیا تو وہ تیار ہیں۔ دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز کا کہنا تھا کہ وہ بعض وجوہات کہ وجہ سے ملک میں کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے تاہم وہ بنگلہ دیشی لیگ کا حصہ تھے اور جلد انگلش کاونٹی بھی کھیلنے جائیں گے۔