لاہور میں زمین کے تنازعے پر آصف نامی شخص نے فائرنگ کرکے لیسکو اہلکار کو قتل جبکہ دوافراد کوشدید زخمی کردیا
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں زمین پر قبضے کے تنازعہ میں لیسکو کا پمپ آپریٹر مارا گیا جبکہ ملزم کی فائرنگ سے دواہلکار شدید زخمی ہوگئے ملزم آصف کی لیسکو اہلکاروں سے زمین پر قبضے کے حوالے سے تلخ کلامی ہوئی جس نے شدت اختیار کر لی اہل علاقہ نے بیچ بچائو کرایا تومعاملہ ٹھنڈا ہوگیا لیکن کچھ دیر بعد ملزم نے آکر فائرنگ کر دی جس سے لیسکو کا پمپ آپریٹرجاں بحق ہو گیا، ذرائع کے مطابق ملزم آصف پر ماضی میں بھی مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہوئے جن میں وہ سزا یافتہ ہے ملزم نے قتل کے بعد خود کولیسکو آفس کے ایک کمرے میں بند کر لیا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا فائرنگ کے واقعے کے بعد مشتعل افراد نے ملزم آصف کے ڈیرے پرتوڑ پھوڑ کی اورسامان کو آگ لگادی،پولیس کی بھاری نفری نے موقع پرپہنچ کر مظاہرین کومنتشر کیا