ایم کیو ایم کی بابر چغتائی کی گرفتاری کی شدید مذمت
کراچی سے جاری ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بطور کاروباری و سماجی شخصیت بابرچغتائی نے کراچی کی تعمیروترقی میں اہم کرداراداکیاہے۔لیکن ایم کیو ایم کو چندہ دینے کی وجہ سے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔جو سراسر زیادتی اور نا انصافی ہے ۔ کمیٹی کا کہنا تھا یہ عمل کرکے کراچی کے تاجروں،صنعتکاروں کو پیغام دیا گیا ہے کہ متحدہ سے تعلق نہ رکھیں ۔اگر تعلق رکھا تو ان کے ساتھ بھی بابر چغتائی جیسا سلوک ہو گا ۔ ۔رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت ،وزیراعظم،وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ سندھ سے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔ کمیٹی نے ارباب اختیار سے سوال کیا کہ کراچی آپریشن دہشت گردی اورجرائم کے خاتمے کیلئے ہے یا ایم کیوایم کوکچلنے اور اس سے ہمدردی رکھنے والوں کے خلاف کیاجارہاہے۔کمیٹی نے کہا کہ انتقامی کارروائیوں کو بند کرکے بابر چغتائی کو فوری رہا کیا جائے