سندھ ہائیکورٹ نے16ماہ کےبچےکی گمشدگی کےکیس میں پولیس کو28اپریل تک بچےکوپیش کرنےکاحکم دےدیا

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق شاہ نے سولہ ماہ کے بچے اذان کے گمشدگی کیس کی سماعت کی، بچے کی والدہ ماریہ کا کہنا تھا کہ اس کے شوہر نے بچے کو اتورا بازار سے اغوا کر کے سوات منتقل کردیا ہے، بچے کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ اس کے بچے کو واپس دلایا جائے، عدالت نے اٹھائیس اپریل تک بچے کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا، سماعت کے بعد احاطہ عدالت میں بچے کی والدہ کی جانب سے شورشرابہ بھی کیا گیا، جبکہ اس کے شوہر ارشد کی جانب سے دھمکیاں بھی دی گئیں، جس پر پولیس نے ارشد کو حراست میں لے کر حوالات منتقل کردیا