پولیس کےمختلف علاقوں میں سرچ کےدوران اشتہاریوں سمیت30سےزائدملزمان قانونی کےشکنجےمیں آگئے
کے پی میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں ان کے سہولت کاروں اورجرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ پشاور میں ریگی کے علاقے میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔ کارروئی کے دوران اشتہاریوں اور غیر ملکیوں سمیت بارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ چارسدہ میں تھانہ سٹی کی حدود میں پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران بیس افغان باشدوں اورچھ اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق اشتہاری ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔