ہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ نےکرسٹیانورونالڈوکی شاندارہیٹ ٹرک کی بدولت چیمپیئنز لیگ کےسیمی فائنلز کےلیےکوالیفائی کرلیاہے

کرسٹیانو رونالڈو نے پہلا گول چھ یارڈ کے فاصلے سے کیا، اس کے بعد ہیڈر کی مدد سے دوسرا گول کیا۔ رونالڈو نے اپنی ہیٹ ٹرک فری کک کی مدد سے مکمل کی۔اس فتح کے بعد ریال میڈرڈ کی ٹیم مسلسل چھٹی بار چیمپیئنز لیگ کے سیمی فائنلز میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔مانچیسٹر یونائیٹیڈ کے سابق فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو چیمپیئنز لیگ کے 125 میچوں میں 93 گول کیے ہیں۔
کرسٹیانو رونالڈو ریال میڈرڈ کی جانب سے چیمپیئنز لیگ کے 36 ناک آؤٹ میچوں میں اب تک 34 گول کر چکے ہیںپرتگالی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈ چیمپیئنز لیگ کے روان سیزن میں اب تک 16 گول کر چکے ہیں