برازیل کی صدرڈلماروزیف نےاپنےخلاف ہونےوالی ’بغاوت‘ کی مذمت کی کہ’نائب صدرمائیکل ٹیمران کےخلاف سازش کرنےوالوں میں سے1ہیں
برازیل کے نائب صدر نے گزشتہ روز اپنے آڈیو پیغام میں یہ ظاہر کیا تھا کہ وہڈلما روزیف کی جگہ صدر بننے کے لیے تیار ہیں۔برازیل کے نائب صدر مائیکل ٹیمر کا کہنا ہے کہ آڈیو پیغام حادثاتی طور پر نشر ہو گیا۔اس پیغام میں ایسا دکھائی دیتا ہے کہ مائیکل ٹیمر اپنی پہلی تقریر کی ریہرسل کر رہے ہیں۔65 ارکان پر مشتمل کانگریس کی کمیٹی میں 38 ارکان نے صدر کے خلاف مواخذے کی کارروائی کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا جبکہ 27 ارکان نے مخالفت کی۔صدر روسیف کے استعفے کا مطالبہ کافی دنوں سے کیا جا رہا ہے۔ ان کے مخالف انھیں ملک میں اقتصادی بحران کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔اب 17 سے 18 اپریل کے درمیان ایوان زیریں میں ہونے والے آخری دور کی پولنگ پر سب کی نگاہیں مرکوز ہیں۔ ڈلما روزیف کے مواخذے کیلیے تینتالیس ووٹ درکار ہیں