زمیندارنےانسانیت کی دھجیاں بکھیردیں،کھیتوں میں بکریاں لانےپرمحنت کش کوبدترین تشددکانشانہ بنایا
کھیتوں میں بکریاں کیوں لائے ؟؟ با اثر زمیندار نے کسان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ گاؤن اوبھان کے رہائشی محنت کش محمد اسلم کا بیٹا اوربھتیجا دریا کے کنارے بکریاں چرا رہے تھے،،، اسی دوران دو بکریاں علاقہ ذمیندار اسد شاہ کے کھیت میں پہنچ گئیں بااثر زمیندار اپنے گارڈز کے ساتھ پہنچا اور دونوں نوجوانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا،نشے میں دھت ظالم زمیندار نے انسانیت کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے تمام بکریاں دریا میں پھینک دیں،اور کسان کا بارہ سالہ بیٹا بھی اغوا کرلیا، شور مچانے پر ارد گرد کے لوگوں نے بکریوں کو دریا سے نکالا لیکن بدقسمتی سے پچاس بکریاں ڈوب کر ہلاک ہو گئیں۔۔محنت کش محمد اسلم اور اس کی اہلیہ کے مطابق وہ لوگوں کی بکریاں چراتے ہیں،،، ان کے ساتھ نہ صرف ظلم ہوا بلکہ ظالم زمیندار نے انہیں لوگوں کا مقروض بھی کردیا ہے۔۔۔ غریب خاندان نے دہائی دی ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔