لندن روانگی سےپہلےوزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا
لندن روانگی سے قبل لاہور ائیرپورٹ پر وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا،،،اجلاس میں وزیر داخلہ چودھری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے شرکت کی۔۔۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ علاج کیلئے لندن جارہے ہیں، چار سے پانچ دن میں واپس آجائیں گے،،، وزیراعظم نے سینیر وزرا، پرنسپل سیکریٹری اور چیف سیکریٹری کو خصوصی ہدایات جاری کیں،،، روانگی سے پہلے ان کا طبی معائنہ بھی کیا گیا، وزیراعظم کی غیر موجودگی میں اسحاق ڈار پی ایم ہاؤس کے نگران ہونگے، جب کہ شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خان سیاسی معاملات دیکھیں گے۔۔۔ پاکستان میں پاناما لیکس کے معاملے پر سیاسی درجہ حرارت عروج پر ہے اور وزیراعظم نواز شریف نے پہلے ترکی کا دورہ منسوخ کیا تھا۔
وزیراعظم اہل خانہ کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئے، نواز شریف کل لندن میں اپنا طبی معائنہ کرائیں گے، صدر مملکت ممنون حسین بھی اسلام آباد سے ترکی کے دورے پر چلے گئ
وزیراعظم میاں نواز شریف کو ایئرپورٹ لے جانے کیلئے ہیلی کاپٹر رائیونڈ میں ان کی رہائش گاہ جاتی امرا پہنچا، جہاں سے وزیراعظم نواز شریف خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ کیلئے اولڈ ٹرمینل روانہ ہوئے وزیراعظم کے ہمراہ ان کی والدہ، بیگم کلثوم نواز، بیٹی مریم نواز اور دو ملازمین بھی بذریعہ ہیلی کاپٹر ایئرپورٹ کیلئے روانہ ہوئے۔۔۔ ائیرپورٹ پر چیف سیکریٹری پنجاب اور دیگر اہم رہنماء بھی موجود تھے۔ وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف لندن محض اپنے علاج اور طبی معائنے کی غرض سے گئے ہیں،،، لندن میں ان کی کسی سے کوئی ملاقات طے نہیں، دوسری طرف صدر ممنون حسین بھی اسلام آباد سے ترکی کے دورے پر روانہ ہوگئے،اپنے دورے کے دوران صدر مملکت ترکی کے صدر رجب طیب اردگان سمیت ترک قیادت اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔۔