پانامہ لیکس کےمعاملےپرعمران خان کو دیگرجماعتوں سےمشاورت کرنی چاہیے:سردارمحمد یعقوب

آزاد کشمیرکےصدر سردارمحمد یعقوب نےسعودی سفیر عبداللہ مرزوق الزہرانی سےاسلام آباد میں ملاقات کی،اس موقع پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےصدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا،،کہ میاں نوازشریف کےمشیر بہت جلدی میں ہیں،،اور پاکستان کی طرح آزاد کشمیرمیں بھی نواز شریف کے لیے مسائل پیدا کررہےہیں ،سردار یعقوب کاکہناتھا،،کہ عمران خان ہمیشہ جلد بازی کرتےہیں،،پانامہ لیکس کے معاملے پرسیاسی جماعتوں سے مشاورت ضروری ہے،سآزاد کشمیر کےصدرکاکہناتھا،،کہ حکومت اقتصادی راہداری منصوبےکا کریڈٹ لےرہی ہے،یہ منصوبہ آصف علی زرداری کا ہے،اس سےقبل سعودی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے سردار یعقوب نے کہاکہ سعودی عرب مسلم امہ کی امیدوں کا مرکز ہے،،سعودی عرب پرکوئی مشکل وقت آیا تو کشمیر ی عوام سعودی عرب کے ساتھ کھڑ ے ہوں گے،اس موقع پر سعودی سفیرکا کہناتھاکہ سعودی عرب اوآئی سی میں مسئلہ کشمیرکوموثر طریقے سے اٹھاتا رہےگا، کیمرہ مین عاطف یوسف کے ساتھ علیم ملک وقت نیوز اسلام آباد