شمالی فرانس میں انٹرنیشنل kiteفیسٹیول منایا گیا،آسمان مختلف اشکال کی پتنگوں سےڈھک گیا
فرانس میں پتنگ بازی کا انداز پاکستان سے کچھ الگ ہے ،یہا ں لوگ جو پتنگیں اڑاتے ہیں وہ کاغذ کے بجائے پلاسٹک سے بنائی جاتی ہیں اور ان بناوٹ اور اشکال زندہ اجسام سے مشابہہ ہوتی ہیں انسانوں جانوروں اور پرندوں کی اشکال والی پتنگیں شمالی فرانس کے برک سر مر ساحل پر فضا میں بلند ہوئیں تو آسمان گویا ڈھک گیا سالانہ کائٹ فلائنگ فیسٹول برک سر مر کو شروع ہوئے تیس برس ہو چکے ہیں ،ہر سال لوگوں کی بڑی تعداد ساحل سمندر پر آتی ہے اور پتنگ بازی کے ساتھ موج مستی کرتی ہے ،اس موقع پر ساحل پر جشن کا سماں ہوتا ہے ،،برک سر مر کا کائٹ فیسٹیول ڈنمارک کائٹ فیساٹول کے بعد یورپ میں پتنگ بازی کا دوسرا بڑا ایونٹ سمجھا جاتا ہے ،،جس میں ہزاروں افراد شرکت کرتے ہیں