طاہرالقادری کاکہنا ہےکہ وزیراعظم بیکٹیریاصاف کرنےLondonگئےہیں،نوازشریف کااب طبی معائنہ نہیں پوراعلاج ہوگا

ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے،نیب سیاست سے پاک ہوتے تو حکمراں برطرف ہوچکے ہوتے، ون ہائیڈپارک پلیس منظرعام پرآگئی جس کے لیے رقمم اکیس مارچ کو ادا کی گئی، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم طبی معائنے کے لیے بیرون ملک گئے، جہاں وہ طبی معائنہ ہی نہیں پوراعلاج کرائیں گے،اگلے چند دنوں میں وزراکو نئے دلائل، نئے اعداد و شمار مل جائیں گے،طاہر القادری نےکہا کہ پانامہ لیکس سب سے بڑا اسکینڈل اور تمام معاملات تحقیقات کے بعد ہی منظرعام پر آئے ہیں، معاملے کا سوئس اکاؤنٹس میں پڑے دو سو ارب ڈالر سے گہرا تعلق ہے،انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کے وزرائے اعظم بغیر کسی کمیشن کے مستعفی ہوئے،پاکستان میں آئین اور قانون کب مضبوط ہوگا۔