چودھری نثار آج شام 5 بجے پنجاب ہاؤس میں اہم پریس کانفرنس کرینگے۔

وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کریں گے، وفاقی وزیر داخلہ چوبیس اپریل کوپی ٹی آئی کے جلسے سے متعلق حکومتی پالیسی کااعلان کرینگے۔ چودھری نثار ملک میں امن و امان اور جرائم پیش افراد کے خلاف جاری آپریشنز سے متعلق بھی بات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق چودھری نثار پانامہ لیکس اور اس کے بعد پیدا صورتحال پر بات کریں گے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کابھی جواب بھی دینگے، خورشید شاہ اور اعتزاز احسن کے تابڑ توڑ لفظی حملوں کا بھی جواب دیئےجانے کا امکان ہے۔ پاناما لیکس کے بعد وزیر داخلہ چودھری نثار متعدد پریس کانفرنسز کرچکے ہیں، کلر سیداں میں پریس کانفرنس کے دوران چودھری نثار نے پاناما لیکس سے متعلق ایف آئی اے سے تحقیقات کی پیشکش کی تھی۔