پاکستان کرکٹ ٹیم کانیا coachکون ہوگا،پاکستانی کےبعد بھارتی میڈٰیا نےبھی پیش گوئیاں شروع کردیں

بھارتی میڈیا کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا کہ نئے کوچ کا تقرر مئی کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا اور وسیم اکرم اس وقت آئی پی ایل کے لیے ہندوستان میں موجود ہیں جہاں وہ امیدواروں سے اس معاملے پر بات چیت کریں گے۔کوچنگ کے عہدے کے لیے سابق آسٹریلین کرکٹرز ڈین جونز اور ٹام موڈی کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔آئی پی ایل میں ٹام موڈی سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم سے منسلک ہیں جبکہ ڈین جونز نے پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے کوچنگ کے فرائض انجام دیے تھے۔قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے لیے معین خان اور اقبال قاسم کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ سابق چفیف سلیکٹر محسن خان کہتے ہیں کہ غیر ملکی کوچ بنانا صرف پیسے کا ضیاع ہے کرکٹ بورڈ نے غیر ملکی کوچز ہی بنانے ہیں تو کھل کر اعلان کر دے ،،انہوں نے مزید کہا کہ کہ وہ بھی کوچ کے عہدے کیلیے درخوسات دینگے لیکن وسیم اکرم یا رمیز راجہ کو انٹرویو نہیں دونگا