اورنج ٹرین منصوبے سے متعلق تقاریرکرنے پروزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی ایک اوردرخواست دائر

لاہورہائی کورٹ میں درخواست سول سوسائٹی کی جانب سےدائر کی گئی ہے،جس میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ لاہور میں اورنج ٹرین منصوبے کےراستےمیں آنے والی گیارہ تاریخی عمارتوں پر عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے منصوبے پر کام روکنے کاحکم دے رکھا ہے،جب کہ وزیر اعلی پنجاب نےچند روز قبل تقریب سےخطاب میں اورنج ٹرین منصوبےکے خلاف درخواست دائر کرنےوالے سول سوسائٹی کے اراکین کوتنقید کا نشانہ بنایا اور منصوبے کے حق میں تقریر کی،درخواست میں کہا گیا ہےکہ عدالتی حکم کے باوجود منصوبے کے حق میں تقریر کرناتوہین عدالت ہے،لہذا وزیراعلیٰ پنجاب کےخلاف کارروائی کی جائے،درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزرا کومنصوبے کے حق میں بیان بازی کرنے سے روکنے کا حکم بھی جاری کیا جائے