ڈالرگرل ایان علی کو باہر ملک جانے کا پروانہ مل گیا۔
ڈالر گرل ایان علی کو بیرون مل جانے کا پروانہ مل گیا، سپریم کورٹ نے بھی سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں ماڈل گرل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے کسٹم حکام اور وزارت داخلہ کی اپیلیں خآرج کرتے ہوئےسندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا اورفیصلے کے مطابق ماڈل گرل ایان علی کو باہر ملک جانے کا پروانہ مل گیا، فیصلہ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سنایا، واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں کسٹم حکام اور وزارت داخلہ کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا اور سندھ ہائی کورٹ نے 7مارچ میں ماڈل گرل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ سنایا تھا جو سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا