PMنوازشریف نےلندن روانگی سےقبل اپنی والدہ کاہاتھ چوماجبکہ دعائیں بھی لیں

وزیراعظم نواز شریف نے لاہور سے لندن روانگی سے قبل اپنی والدہ کو ملے اور ان کا ہاتھ چوما جبکہ والدہ سے دعائیں بھی لیں ، ان کی تصاویر وزیراعظم کی صاحبزدی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر پوسٹ کیں ، مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سازشوں کے برعکس شریف خاندان کسی قسم کے دباؤکا شکار نہیں، سازشوں کے خلاف شریف خاندان متحد ہے، وزیراعظم نواز شریف لندن جانے سے قبل ماسکو میں قیام کے دوران روسی صدر ولاد میر پیوٹن سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں روسی میڈیا کے مطابق پیوٹن نواز شریف سے ملاقات کیلئے جائیں گے جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا