PTIکےجلسےکی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں

پاکستان تحریک انصاف کے بیسویں یوم تاسیس کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں،،، چوبیس اپریل کو اسلام آباد ایف نائن میں جلسہ منعقد کیا جائے گا یوم تاسیس کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں بنی گالہ میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے، جو چوبیس گھنٹے جلسے کی تیاریوں کی مانیٹرنگ کرے گا، تمام امور کی نگرانی چئرمین تحریک انصاف عمران خان خود کریں گے۔۔یوم تاسیس کی تقریب کیلئے تحریک انصاف نے گلوکاروں کی تلاش شروع کردی ہے، جلسے کیلئے صوبائی سطح کی قیادت کو عمران خان جبکہ کارکنوں کو نعیم الحق متحرک کریں گے،جلسے میں صرف عمران خان خطاب کریں گے۔۔۔ پی ٹی آئی کی جلسہ کمیٹی آج شام پانچ بجے اسلام آباد میں ایف نائن پارک کا دورہ کرے گی،