آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات

محکمہ موسیمات کے مطابق آئندہ چار روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے، تاہم اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان کے چند ایک مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،گزشتہ چعبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، جبکہ پشاور ڈویژن،کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش پارہ چنار32، استور، گڑھی دوپٹہ02، سکردو میں 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،سندھ کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں ہیں،،سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد،حیدرآباد، سکھر،میرپورخاص میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ مٹھی،شہید بینظیر آباد، بدین، لسبیلا، دادو،لاڑکانہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔