پاکستان کے سابق فوجی افسر کرنل ریئائرڈ حبیب ظاہر کی نیپال میں گمشدگی کے حوالے سے ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے

برطانوی میڈیا کے مطابق نیپال پولیس کے ایس ایس پی تیپک تھاپا کا کہنا ہے کہ حکام کو جو سی سی ٹی وی فوٹیج ملی ہے جس میں دیکھا گیا ہے کہ لمبینی کے قریب بھیروا ہوائی اڈے پر ایک نامعلوم شخص کرنل ریٹائرڈ حبیب کا استقبال کیا، ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ کرنل ریٹائرڈ حبیب جہاز کے ذریعے کھٹمنڈو سے بھیروا پہنچے،ان کا استقبال جس شخص نے کیا اس کی شناخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلا ہے کہ کرنل ریٹائرڈ حبیب جہاز سے دستی سامان اور بیک پیک کے ہمراہ اترے، خارجی گیٹ پر ایک نامعلوم شخص کے ساتھ کچھ دیر باتیں کیں اور پھر دونوں اکٹھے چلے گئے،پولیس کا مزید کہنا ہے کہ کرنل حبیب کی تصویر اور ویڈیو فوٹیج بھیروا ایئرپورٹ پر ٹیکسی ڈرائیورز اور دیگر ٹرانسپورٹ آپریٹرز کو دکھائی گئی ہیں،،پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر نیپال کے دفتر خارجہ نے وزارت داخلہ اور پولیس کو تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں،، نیپالی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ کرنل ریٹائرڈ حبیب کے فون کالز اور کمیونیکیشن کے حوالے سے دیگر معلومات حاصل کر رہے ہیں