ڈیرہ غازی خان میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نےتین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا

ڈیرہ غازی خان میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے تھانہ تونسہ کے علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پشاور میں کوتوالی اور پشتخرہ کے علاقوں میں سرچ آپریشن میں بیالیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہے۔پنڈی میں سرچ آپریشن کرکے تین مشتبہ افراد گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا پنڈی بھٹیاں میں پولیس اور حساس اداروں نے ضلع بھر میں کومبنگ آپریشن کے دوران ستاون مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ حافظ آباد میں پولیس اورقانون نافذکرنےوالےاداروں نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے سولہ افغان باشندوں سمیت ستاون مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ لودھراں اور جہلم میں پولیس نے حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران متعددمشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔