عدالتی اختیارات استعمال کرنے پر چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان کی نااہلی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئ

۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر ریٹائرڈ جج ہونے کے باوجود اپنے نام کے ساتھ ریٹائرڈ جج نہیں لکھتے بلکہ خود کو حاضر سروس جسٹس ظاہر کرتے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر الیکشن پٹیشنوں کےفیصلے کرتے ہوئے الیکشن پٹیشن کے فیصلے پرجسٹس کی حیثیت سے دستخط کرتے ہیں ۔درخواست میں ان کے دستخظ شدہ فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سردار رضا خان کو عدالتی اختیار استعمال کرنے پر نااہل قرار دیا جائے۔