چیمپئنز لیگ کے سنسنی خیز مقابلے میں رونالڈو کی ٹیم ریئل میڈرڈ نے بائرن میونخ کو ہرا دیا

چیمپئنز لیگ کا سنسنی خیز مقابلہ رئیل میڈرڈ کا بائرن میونخ کیساتھ ہوا،بائرن میونخ نے پہلا گول 26 ویں منٹ میں کیا،رئیل میڈرڈ کی جانب سے رونالڈو نے ہمت دکھائی اور 47 ویں منٹ میں شاندار گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا،اس کے بعد 77 ویں منٹ میں رونالڈو نے ایک مرتبہ پھر گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کی برتری دلوا دی،ایونٹ کے دوسرے میچ میں موناکو اور بورشیا ڈورٹمنڈ کی ٹیموں میں جوڑ پڑا،دونوں کے درمیان دلچسپ کھیل موناکو کے حق میں تین دو کے اسکور پر ختم ہوا،موناکو اور بورشیا کے درمیان مقابلہ گزشتہ روز دہشتگردی کے حملے کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا۔