شام پر امریکی حملہ قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے۔ ایران

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے شام پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ ناقابل قبول ہے۔ارنا نیوز کے مطابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اطالوی وزیر خارجہ انجلینو الفانو سے ٹیلیفون پر گفتگو میں کیمیائی حملے کے بہانے سے شام پر امریکا کے حملے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے خان شیخون پر کیمیائی حملے کی تحقیقات اور اس کے ذمہ داروں کا پتہ لگانے کے لئے ایک تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیا۔اطالوی وزیر خارجہ نے بھی اس دوران اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے اٹلی میں گروپ سات کے ملکوں کے اجلاس میں طے پانے والے معاملات سے ایرانی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔