بھارتی جاسوس کلبھوشن ياديو جيسے رياست دشمن عناصر کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہيں کيا جائے گا,آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

جی ايچ کيو ميں آرمی چيف جنرل قمر جاويد باجوہ کی زيرصدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی، جس ميں قومی سلامتی اورعلاقائی صورتحال پرغور کيا گيا۔کانفرنس میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکے حوالےسے بریفنگ دی گئی۔۔ آرمی چيف نے واضح کرديا کہ بھارتی جاسوس سميت رياست کيخلاف سرگرميوں ميں ملوث عناصر کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہيں کيا جائے گا۔۔۔ ملک بھر میں جاری آپریشن ردالفساد اور قومی خانہ و مردم شماری میں فورسز کے کردار کا بھی جائزہ لیا گیا۔۔ اِس موقع پرآرمی چيف جنرل قمر جاويد باجوہ نے کامياب آپريشن رد الفساد پرفورسزاورانٹيلی جنس اداروں کے کردار کو سراہا