امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کی روس پر کڑی تنقید

روس کے دارالحکومت ماسکو میں امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات کی،، ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی انتخابات میں روس کی مداخلت کے معاملے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،، ملاقات میں شام، یوکرائن اور شمالی کوریا سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی،، ریکس ٹلرسن نے کہا کہ شام کی حمایت کرنے پر روس پر افسوس ہوا،، تناؤ کی وجہ روس اور امریکہ کے درمیان اعتماد کی کمی ہے،، جبکہ دوسری جانب سرگئی لاروف نے شام میں کیمیائی حملے کی غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔