آصفہ بھٹو زرداری نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا,,,,,,,,

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خواتین اراکین کی جانب سے شور شرابے پر اسپیکرایازصادق نے خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے باتیں ہی کرنی ہیں تو باہر چلی جائیں جس پر خورشید شاہ نے کہا کہ خواتین کو بولنے سے منع کرنا ہمارے لیے عذاب بن جائے گا۔ خورشید شاہ کے بیان پر پورے ایوان میں قہقہے لگ گئے۔خورشید شاہ کے بیان پر آصفہ بھٹو نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بہت بار سیاست میں خواتین سے متعلق ایسے تضحیک آمیز بیانات دیئے گئے جو پارلیمنٹ بھی پہنچ چکے ہیں۔ ایسے بیانات کسی بھی طور پر برداشت نہیں کئے جا سکتے اور امید ہے کہ خورشید شاہ اپنے بیان پر معافی مانگیں گے۔آصفہ بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ ہمارے معاشرے کی عکاس ہے اور اگر پارلیمنٹ میں خواتین سے متعلق ایسے تضحیک آمیز ریمارکس دیئے جائیں گے تو اس کا نشانہ ہم بھی ہوں گے