امریکہ نے افغانستان میں نان نیوکلیئر بم گرادیا

ترجمان پینٹاگان کے مطابق تیس فٹ لمبے، اکیس ہزار چھ سو پائونڈ وزنی طاقتور ترین نان کلیئر بم کو پہلی بار افغانستان میں استعمال کیا گیا ہے۔ جی بی یو فورٹی تھری نامی بم گیارہ ٹن بارودی مواد سے لیس تھا۔ بم کو ایم سی ون تھرٹی طیارے سے گرایا گیا۔ اس بم کو "مدر آف آل بم" بھی کہا جاتا ہے۔ یہ بم ایک میل کے دائرے میں آنے والی ہر چیز کو تباہ و برباد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بم کے ذریعے افغان صوبہ ننگرہار کی تحصیل آچن میں غاروں میں چھپے داعش کے شدت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ بم اتنا طاقتور ہے کہ دھماکے والے مقام پر تیس میٹر چوڑائی سے بھی زیادہ بڑا گڑھا ڈال سکتا ہے, ترجمان وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ یہ ایک طاقتور اور صحیح نشانہ بنانے والا ہتھیار ہے۔ اس بم کو زیرزمین بنائے گئے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور ننگرہار میں اسے داعش کے خلاف استعمال کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ داعش کے خلاف جنگ کو سنجیدگی سے لے رہا ہے، اس حملے کا مطلب یہ ہے کہ داعش کو افغانستان میں پھلنے پھولنے نہیں دیں گے