تحریک لبیک یا رسول اللہ نے مطالبات کی منظوری کےلیے لاہور سمیت پنجاب بھر میں دھرنا دیا،
تحریک لبیک یا رسول اللہ نے مطالبات کی منظوری کےلیے لاہور سمیت پنجاب بھر میں دھرنا دیا،،اور شہر کے داخلی اور خارجی راستے بند کردیئے،،شہروں میں بھی تحریک لبیک کے دھرنے کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا،،اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا رہا،لاہور کی ہر سڑک پر گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگی رہیں،،کئی مقامات پر ایمبولیسنز بھی پھنسی رہیں جس سے مریض ہسپتال نہ پہنچ سکےراولپنڈی میں بھی مری روڈ بھی بند رہنے سے شہری ذہنی اذیت کا شکار رہے،تحریک لبیک کے کارکنوں نے پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں میں دھرنا دیئے،،کبیر والا میں ملتان موٹروے اور ملتان لاہور روڈ بند رہنے سے مسافر خوار ہوتے رہے،،پنڈی بھٹیاں اور کامونکے میں بھی جی ٹی روڈ بند ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنارہا