کامن ویلتھ گیمز کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے آسٹریلیا میں جاری ہیں
کامن ویلتھ گیمز دوہزار اٹھارہ کا رنگا رنگ میلہ آسٹریلیا میں جاری ہے،،، شائقین کو ویٹ لفٹنگ، ہاکی، باکسنگ، رغبی، ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن، ریس، باسکٹ بال سمیت دیگر کھیلوں کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں،، میزبان آسٹریلیا اب تک ایک سو انسٹھ میڈلز اپنے نام کرچکا ہے، جن میں تریسٹھ گولڈ، چھیالیس سلور اور پچاس کانسی کے تمغے شامل ہیں،کامن ویلتھ گیمز میں انگلینڈ نے انتیس گولڈ، تینتیس سلور اور ستائیس کانسی کے تمغوں پر قبضہ جما رکھا ہے جبکہ کینیڈا نے اکسٹھ میڈلز جیتے ہیں،سکاٹ لینڈ سینتیس، ساؤتھ افریقہ اور بھارت تینتیس تینتیس میڈلز کیساتھ تمغوں کی دوڑ میں شامل ہیں،،، نیوزی لینڈ بھی بتیس میڈلز جیت چکا ہے،