،مارچ دوہزار اٹھارہ تک مجموعی طور پرتین ہزاردوسوچوہتر لاپتہ افراد بازیاب ہوئے

ترجمان نیب کےمطابق کمیشن کی کاوشوں سےمارچ دوہزار اٹھارہ تک کل تین ہزار دو سو چوہتر لاپتہ افراد گھروں کو پہنچ چکے۔اٹھائیس فروری دوہزار اٹھارہ تک لا پتہ افراد سے متعلق چار ہزار آٹھ سو چار کیسزنیب کو موصول ہوئے جبکہ مارچ میں ایک سو پچیس کیسزموصول ہوئے۔
اٹھائیس فروری تک مجموعی طور پرتین ہزارایک سو چونسٹھ افرادبازیاب، مارچ تک مجموعی طورپرتین ہزاردو سوانتیس افرادگھروں کو واپس پہنچے۔اکتیس مارچ تک باقی لاپتہ افرادکے کیسز کی تعداد ایک ہزارسات سو دس ہے۔رواں برس فروری میں کمیشن نے مختلف شہروں میں سماعتیں کیں۔اسلام آباد میں ایک سو تہتر،لاہور چوالیس اور کراچی میں ایک سو ستاون کیسز کی سماعت ہوئی۔