سورج آگ برسانے لگا تو بجلی کی طلب بڑھتے ہی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہوگیا،

شہرقائد میں پارہ چالیس ڈگری سینٹی گریڈ کو چھونے لگا، موسم کے تیور بدلتے ہی کے الیکٹرک نے بھی رنگ دکھا دیا، کبھی گیس پریشر میں کمی تو کبھی تکنیکی خرابی کا بہانہ بنا کر لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نہ صرف گھریلو صارفین پریشان ہیں بلکہ کاروباری سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہوئیں ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بل ادا کرنے کے باوجود بجلی نہیں آتی، شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اذیت سے کم نہیں ہےے الیکٹرک اور حکومت کے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے زبانی جمع خرچ ہی نکلے،،، کے الیکٹرک اور ایس ایس جی سی تنازعے سے شہریوں کی جان پر بن آئی ہے،