سابق وزیراعظم نوازشریف اور جہانگیرترین کو تاحیات نااہل قرار

آرٹیکل باسٹھ ون ایف کے تحت پارلیمنٹیرینزکی نااہلی مدت کے تعین سے متعلق کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے چودہ فروری کومحفوظ کیاتھا،چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ،جسٹس عمرعطا بندیال، جسٹس اعجازالاحسن اورجسٹس سجاد علی شاہ بنچ میں شامل تھے،آرٹیکل باسٹھ ون ایف کے تحت سابق وزیراعظم نوازشریف اورپی ٹی آئی رہنما جہانگیرترین كونااہل قراردیا گیا تھا،باسٹھ ون ایف کی تشریح کے حوالے سے سپریم کورٹ میں تیرہ مختلف درخواستیں دائرکی گئی تھیں،سپریم کورٹ میں درخواستیں دائرکرنے والوں میں وہ اراکینِ اسمبلی بھی شامل ہیں جنہیں جعلی ڈگریوں کی بنیاد پرنااہل کیا گیا۔درخواستوں میں عدالت سے اپیل کی گئی ہے کہ آرٹیکل باسٹھ ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کا قانون ختم کرکے اس کی مدت کا تعین کیا جائے۔