میرا ہمیشہ سے یقین رہا ہے کہ باسٹھ ون ایف کے تحت نااہلی تاحیات ہوتی ہے۔ جہانگیر خان ترین
سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد اپنے ایک ٹویٹ میں رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین نے کہا کہ میرا ہمیشہ سے یقین رہا ہے کہ باسٹھ ون ایف کے تحت نااہلی تاحیات ہوتی ہے، لیکن میرے معاملے میں اس کا یوں اطلاق نہیں ہوتا، میں نے اپنی ٹیکس شدہ آمدن کا مکمل ٹرائل عدالت میں پیش کیا، وکیل کی رائے پر بچوں کے اثاثوں کے خانے میں پوری جائیداد ظاہرکی، میرا معاملہ بالکل الگ اور سادہ ہے، جہانگیر ترین نے کہا کہ میری نظر ثانی کی درخواست زیر التواء ہے، قوی یقین ہے کہ انشاءاللہ انصاف کا ہی بول بالا ہو گا