سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے اختیارات کی فاٹا تک توسیع سے متعلق بل متفقہ طور پر منظور
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا،، سینیٹ نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے اختیارات کی فاٹا تک توسیع سے متعلق بل متفقہ طور پر منظور کرلیا،، جے یو آئی ف کے سینیٹر عطاءالرحمان اور پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر عثمان کاکڑ نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا، چئیرمین سینٹ نے بل منظور ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ پارلیمان نے آج اپنا کام کیا اور اسی طرح اپنا کام کرتے رہیں گے، سینیٹر عطاءالرحمان کا کہنا تھاکہ آج فاٹا کی عوام کے ساتھ زیادتی کی گئی، بل پاس کرتے وقت فاٹا کی عوام کی رائے کا احترام نہیں کیا گیا، سینٹر جاوید عباسی کا کہنا تھا آج فاٹا اور قبائل کے لیے بڑا دن ہے،، اب فاٹا اور قبائل کو بھی سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ تک رسائی حاصل ہوگی، آج کے بل کا کریڈٹ نوازشریف اور ن لیگ کو جاتا ہے، ہم نے فاٹا کی عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا، اس سےقبل چیئرمین سینیٹ کی زیرصدارت سینٹ ہول کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ایوان نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے اختیارات کی فاٹا تک توسیع کرنے سے متعلق بل پر سفارشات کی منظوری دی