تاحیات نااہل ہونیوالےاب استغفارکریں بنکوں کولوٹنے،قرضےمعاف کرانےاوردبئی ولندن لیکس والوں سےکوئی رعایت نہ کی جائے, امیرجماعت اسلامی سراج الحق
لاہور میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےنواز شریف کی تاحیات نااہلی کے فیصلے پرردعمل دیتےہوئےکہا کہ تا حیات نااہل ہونیوالےاب استغفارکریں،، سپریم کورٹ پانامہ لیکس کےدیگر چار سو چھتیس افراد کوبھی بلائے ،،سراج الحق کا کہنا تھا کہ بنکو ں کولوٹنے،قرضےمعاف کرانےاور دبئی ولندن لیکس والوں سے کوئی رعایت نہ کی جائے،،کلین پاکستان کیلئےسب کااحتساب ناگزیرہے،، امیر جماعت اسلامی نےکہاکہ نیب کےپاس کرپشن کےڈیڑھ سومیگا سکینڈلزہیں،، ان کوکیوں نہیں کھولاجارہا،، امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس اپنی نگرانی میں لوٹی دولت کی واپسی کا میکنزم بنائیں ،، حقیقی احتساب بیرون ملک پڑی قومی دولت کی واپسی سے شروع ہوگا،، سراج الحق نے نے الیکشن کمشن سےمطالبہ کیا کہ آئندہ انتخابات میں کرپٹ ٹولے کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دے