ان کی پارٹی جہانگیرترین کی نااہلی کے فیصلے کو تسلیم کرے گی ، مسلم لیگ ن بھی سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرے, شاہ محمود قریشی
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنا رد عمل دیا،، انہوں نے کہا ،، سب فیصلے ہماری خواہشات کے مطابق نہیں ہوتے ، ہمیں عدلیہ کے فیصلوں کو تسلیم کرنا چاہئے ،، جہانگیرترین کی پارٹی کےلئے بہت خدمات ہیں ،، تاہم پارٹی کا انجن سلامت ہے جبکہ ن لیگ کا انجن پٹڑی سے اترگیا ہے ،، ن لیگ میں بادشاہ لوگ ہیں کچھ بھی کہہ دیتے ہیں ،، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ صوبہ جنوبی پنجاب تحریک نئی نہیں بلکہ ایک عرصے سے چل رہی ہے ،، رواں سال پنجاب کے بجٹ کا 57 فیصد ایک شہر پر خرچ کیا گیا ،، لوگ پانی ، صحت ، تعلیم اور سیوریج کا بہتر نظام چاہتے ہیں