جس ملک میں منتخب وزیراعظم کی عزت نہیں ہوگی وہاں ترقی نہیں ہوسکتی،کام کرنےوالوں کوعدالتوں میں گھسیٹ کر نااہل کیاجاتا ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
مظفر آباد میں نیلم جہلم پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ،، جس ملک میں منتخب وزیراعظم کی عزت نہیں ہوگی وہاں ترقی نہیں ہو سکتی،، یہ ملک کی بد قسمتی ہے کہ جو لوگ کام کرتے ہیں انہیں عدالتوں میں گھسیٹا جاتا ہے ، لیڈرز کو بے عزت کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ،، لیڈرز کے مستقبل کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے, وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کشمیر کے مسئلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا،، مسئلہ کشمیر ہیومن رائٹس کا بڑا چیلنج ہے،، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو چین کے دورے کے دوران کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا،، انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی سفارتی ،سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا, وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ،، جب مسلم لیگ ن کی حکومت آئی تو نیلم جہلم پراجیکٹ صرف 12فیصد مکمل ہوا تھا ،، اس حوالے سے مختلف میٹنگز کے دوران نواز شریف کو سب لوگ کہتے تھے کہ اس پراجیکٹ کو بند کردولیکن انہوں نے اسے جاری رکھا اور آج یہ پایہ تکمیل کو پہنچا،، اس منصوبے پر 5ارب ڈالر خرچ ہوئے ہیں