نواز شریف کو ایک ہی کیس میں چار بار نااہل کیا گیا,نواز شریف چاہے رائیونڈ سے کال دیں یا جیل سے کارکن لبیک کہیں, مریم نواز
سیالکوٹ میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ،، نواز شریف مائنس نہیں پلس ہوتے جا رہے ہیں،، پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ نواز شریف کو نا اہل کیا گیا اور سزا دی گئی ہو،، ایک ہی کیس میں نواز شریف کو چوتھی بار نااہل کیا گیا ہے،، پرویزمشرف کہتے تھے نواز شریف واپس نہیں آئیں گے، لیکن آج وہ خود کہاں ہے؟،،واجد ضیا نے نوازشریف کے حق میں گواہی دی،، انہوں نے کہا کہ اب کی بارقوم جاگ رہی ہے، لوگوں نے نواز شریف کی آواز پر لبیک کہا،، نوازشریف نے کہہ دیا ہے وہ ان اقدامات سے نہیں ڈریں گے،، اب نوازشریف اورمجھے ہتھکڑیاں لگ جائیں یاجیل جائیں،مگرعوام سچ جان چکے ہیں،، نواز شریف کی نااہلی تاحیات نہیں بلکہ اس وقت تک ہے جب تک یہ فیصلہ سنانے والے کرسیوں پر بیٹھے ہیں ,,مریم نواز نے کارکنوں کونواز شریف کی کال پر تیار رہنے کی ہدایت کی،، انہوں نے کہا نواز شریف چاہے رائیونڈ سے کال دیں یا جیل سے ، کارکن لبیک کہیں,مریم نواز نے عمران خان اور آصف زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ سینیٹ الیکشن کی طرح عام انتخابات میں بھی کچھ حاصل کر لیں گے لیکن 2018 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ، شیر اور نواز شریف کو بارش کی طرح ووٹ پڑے گا، عمران اورزرداری نے ہاتھ ملالیا ہے، وہ مہرے بن کر عوام کی لکیرکے اس پار کھڑے ہیں