امریکہ میں مقیم پاکستانی پاکستان میں سرمایہ کاری کریں:وزیرخزانہ اسدعمر
وزیرخزانہ اسدعمرنے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں پرزوردیاہے کہ وہ پاکستان میں نئے کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاری سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے یہ بات واشنگٹن میں پاکستانی نژادتاجروں اورپیشہ ورانہ ماہرین کے ایک بڑے گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اورعالمی بنک کے حکام کے ساتھ اجلاسوں کے موقع پر مختلف عالمی مالیاتی اداروں کے عہدیداروں سے اپنی ملاقاتوں کامختصرجائزہ بھی پیش کیا۔وفاقی وزیرنے شرکاء کو ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کومستحکم اورپائیداربنیادوں پراستوارکرنے کے لئے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں۔وزیرخزانہ نے پاکستان کی اقتصادی صورتحال اورحکومت کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔