سوڈان میں حکومتی تختہ الٹنے والے فوجی سربراہ ایک دن بعد ہی مستعفی
سوڈان کی فوجی کونسل کے سربراہ عود ابن عوف نے عمر البشیر کا تختہ الٹنے کے ایک دن بعد ہی عوامی مظاہروں کے دوران اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر دفاع عود ابن عوف نے اپنے فیصلے کا اعلان سرکاری ٹی وی پر کیا۔ انھوں نے لیفٹینینٹ جنرل عبد الفتاح عبدالرحمان برہان کو اپنا جانشین نامزد کیا ہے۔مظاہرے کی سربراہی کرنے والی تنظیم سوڈان پروفیشنل ایسوسی ایشن نے کہا کہ عود ابن عوف کے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ مظاہرین کی 'فتح' ہے۔عود ابن عوف سنہ 2000 کی دہائی میں دارفور کی جنگ کے دوران سوڈان کی فوجی انٹیلیجنس کے سربراہ تھے۔ امریکہ نے سنہ 2007 میں ان پر پابندی لگا دی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جمعرات اور جمعے کو مظاہرے میں شامل کم از کم 16 افراد اندھی گولیوں کا نشانہ بننے سے جاںبحق ہوئے ہیں۔