چمن بم دھماکا: تحقیقاتی عمل مکمل کر کے سڑک کھول دی گئی
چمن بم دھماکے کا تحقیقاتی عمل مکمل کر کے سڑک آمد ورفت کیلئے کھول دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق چمن میں مال روڈ پر بم دھماکے کی جگہ پر سی ٹی ڈی نے تحقیقاتی عمل مکمل کر کے سڑک آمدورفت کے لیے کھول دی گئی ۔بم دھماکے کا مقدمہ اب تک درج نہیں کیا گیا، جبکہ دھماکے میں جاں بحق طالب علم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔گذشتہ شام مال روڈ پر موٹر سائیکل بم دھماکے میں ایک نوجوان جاں بحق، 2 ایف سی اہلکاروں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے تھے۔بم دھماکے میں استعمال ہونے والے موٹرسائیکل میں 8 سے 10 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان طالب علم زبیر خان اچکزئی کی نماز جنازہ کلی شادیزئی قبرستان میں ادا کر دی گئی ۔