وفاقی حکومت کا ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر بڑا فیصلہ
اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا اسپیشل آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، آڈٹ کامقصدادویات قیمتوں کےتعین میں شفافیت کااندازہ لگاناہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نےادویات کی قیمتوں میں اضافے پر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کااسپیشل آڈٹ کرایاجائےگا۔ وزارت قومی صحت نے آڈیٹر جنرل پاکستان کے نام مراسلہ لکھ دیا، مراسلے میں کہا گیا ڈریپ کا 2013 سے 2018 تک آڈٹ کیاجائے، ڈریپ کااسپیشل آڈٹ ادویات قیمتوں سےمتعلق کیاجائے۔ مراسلے کے مطابق آڈٹ کامقصدادویات قیمتوں کے تعین میں شفافیت کا اندازہ لگانا ہے، میڈیامیں ڈریپ سےمتعلق بےضابطگیوں کےالزامات آرہے ہیں۔ وفاقی وزیرصحت عامرکیانی کا کہنا ہے کہ ڈریپ کی کارکردگی شفاف اورمعیاری بنانےکی ضرورت ہے،ڈریپ کےآڈٹ سےادارے پر عوامی اعتمادمیں اضافہ ہوگا،حکومت عوام کوسستی ومعیاری ادویات کی رسائی ممکن بنائےگی۔ یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے ادویات کی قیمتیں بڑھانےوالوں کیخلاف کارروائی کاحکم دیتے ہوئے کہا 72گھنٹے میں ادویات کی قیمتوں کو پرانی سطح پر لایا جائے۔